صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق فیس بک نے بڑا اعتراف کر لیا

صارفین کا ڈیٹا شیئر کرنے سے متعلق فیس بک نے بڑا اعتراف کر لیا

نیویارک : سماجی رابطوںکی سب سے بڑی کمپنی فیس بک نے کہا ہے کہ برطانوی فرم کیمبرج اینالٹیکا کے ساتھ 5 کروڑ نہیں بلکہ 8کروڑ 70 لاکھ صارفین کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ برطانوی تجزیاتی فرم کیمبرج انالٹیکا کے ساتھ ان 8کروڑ 70لاکھ صارفین کا ڈیٹا غیر قانونی طور پر شیئر کیا گیا تھا لیکن اس سے قبل صارفین کی تعداد 5کروڑ بتائی گئی تھی۔
دوسری جانب کمپنی کے بانی 33 سالہ مارک زکربرگ 11 اپریل کو کانگریس کے پینل کے سامنے پیش ہو کر معاملے کی وضاحت کریں گے۔زکربرگ پر سوشل نیٹ ورکنگ کی رازداری کے حوالے سے الزامات ہیں جبکہ ان پر عوامی سطح پر بالخصوص قانون دانوں اور میڈیا کی طرف سے بھی شدید دباوتھا۔