پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا

پیپلزپارٹی ، تحریک انصاف نے حکومت کی ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا
کیپشن: pti , ppp , amenity scheme

اسلام آباد : پاکستان پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جانب سے اعلان کردہ ایمنسٹی سکیم کو مسترد کر دیا۔

سابق چیئرمین سینیٹ اور پیپلز پارٹی کے رہنما رضا ربانی نے وزیراعظم کی جانب سے ایمنسٹی سکیم کو امیروں کے لیے غیر قانونی دولت کمانے کا لائسنس قرار دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کی کالے دھن کو صاف کرنے کی سکیم کی مذمت کرتے ہیں۔

سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ ماضی میں بھی ایسی سکیمیں رائج کی گئیں جس کا کوئی خاطرخواہ نتیجہ سامنے نہیں آیا۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی اقتصادی پالیسیاں بگ بزنس کے لیے ترتیب دی گئیں ہیں جو متوسط طبقے کے لیے صرف ٹیکسز اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کا بوجھ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایمنسٹی اسکیم کی سینیٹ میں بھی مخالفت کریں گے۔

وزیراعظم کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم لانے کا مقصد قوم کی چوری شدہ دولت کو جائز بنانا ہے۔