واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کے ساتھ تجارتی جنگ میں شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا کی چین کے ساتھ کوئی تجارتی جنگ نہیں، یہ جنگ تو امریکا برسوں پہلے ہی ہار چکا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں امریکی صدر نے لکھا کہ ’ چین کے ساتھ ہماری کوئی تجارتی جنگ نہیں ہے، یہ جنگ توہم برسوں پہلے امریکا کی نمائندگی کرنے والے احمق اور نااہل لوگوں کی وجہ سے ہار چکے ہیں۔“

ٹرمپ نے مزید کہا کہ امریکا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ جاری رکھنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔امریکی صدر کی ٹوئٹ چین کی جانب سے امریکی مصنوعات کی درآمد پر ٹیکس کی شرح میں اضافے کا عندیہ دیے جانے اور ان مصنوعات کی فہرست جاری کرنے کے اگلے روز سامنے آئی ہے۔