ہمارا ملک یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے: ترک وزیراعظم

ہمارا ملک یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے: ترک وزیراعظم

انقرہ: ترک وزیراعظم بن علی یلدرم نے کہا ہے کہ ہمارا ملک یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق انقرہ میں وزارت تعلیم کے شوری ہال میں منعقدہ بیرون ملک اعلیٰ تعلیم کے وظائف پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ترکی میں پرائمری تعلیم کی شرح 100 فیصد، مڈل تعلیم کی شرح 83 فیصد اور ہائی اسکول کی شرح 43 فیصد جبکہ یونیورسٹی تعلیم کے معاملے میں دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سال 2002 میں ترکی میں یونیورسٹیوں کی تعداد 76 تھی جو اس وقت 186 تک پہنچ چکی ہے اور مستقبل قریب میں 10 نئی یونیورسٹیاں کھولی جائیں گی۔