وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے

اسلام آباد: وزیراعظم شاہد خاقان عباسی آج افغانستان کا ایک روزہ دورہ کریں گے ، وزیرِاعظم کو دورے کی دعوت افغان صدر اشرف غنی نے دی ہے۔

وزیرِاعظم شاہد خاقان عباسی آج افغان صدر اشرف غنی کی دعوت پر افغانستان کا دورہ کریں گے،اپنے دورے کے دوران وزیرِ اعظم عباسی کی۔

افغان صدر اور چیف ایگزیکٹو عبداللہ عبداللہ سمیت دیگر اہم شخصیات سے ملاقات میں اہم ایشوز پر بات چیت کریں گے۔

دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں انسدادِ دہشتگردی اور انسداد منشیات کے لئے تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ پاک افغان دو طرفہ تعلقات بڑھانے سمیت افغان مہاجرین کی واپسی پر بھی غور ہوگا۔

ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی اپنے دورے کے دوران افغانستان کے سینئر سیاسی رہنماؤں سے بھی ملیں گے۔ وزیرِ اعظم افغانستان میں قیامِ امن کیلئے افغان قیادت کو ہر ممکن تعاون کا یقین دلائیں گے۔