کتنے سعودی شہری خوش رہتے ہیں ، اہم ترین رپورٹ جاری

کتنے سعودی شہری خوش رہتے ہیں ، اہم ترین رپورٹ جاری

 ریاض... اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے کی جانب سے دنیا کے خوش باش افراد کے حوالے سے کئے جانے والے سروے میں عرب دنیا میں سعودی عرب کا شمار دوسرا جبکہ پہلے نمبر پر امارات ہے ۔ عالمی سطح پر خوش باش افراد میں فن لینڈ کا نمبر پہلا ہے ۔

عربی روزنامے عکاظ نے اقوام متحدہ کی جانب سے مارچ میں جاری سروے رپورٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ دنیا بھر میں خوش باش ممالک کے شہریوں کو مختلف حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے ۔ اس اعتبار سے عرب دنیا میں متحدہ عرب امارات کے شہری سب سے زیادہ خوش رہتے ہیں جبکہ دوسرا نمبر سعودیوں کا ہے ۔ تیسرے نمبر پر بحرینی جبکہ چوتھے پر کویتی ہیں ۔سروے میں عالمی سطح پر مملکت کا نمبر 28اور بحرین 37 ویں جبکہ کویت 51 ویں نمبر پر ہے ۔
عالمی سطح پر پہلا نمبر فن لینڈ کے شہریوں کو دیا گیا۔دوسری پوزیشن پر ڈنمارک ، تیسری پوزیشن ناروے جبکہ چوتھے نمبر پر آئس لینڈ اور پانچویں پر ہالینڈ کے افراد ہیں جنہیں سب سے زیادہ بے فکراور خوش رہنے والے مماک کے شہری کہا جاتا ہے ۔ سروے میں جن امور کا جائزہ لیا گیا ۔ ان میں شہریوں کا سالانہ آمدنی ، اوسط عمر ، اپنی زندگی کے فیصلوں میں آزادی کا حق اور حکومتوں کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی سہولتیں شامل ہیں ۔
سروے میں کم خوش باش شہریوں کا بھی ذکر ہے جن میں سر فہرست روانڈا ، تنزانیہ ، افغانستان ، وسطی افریقہ جبکہ آخری میں جنوبی سوڈان کا ہے جہاں سے شہری دیگر ممالک کے مقابلے میں کم خوش باش ہوتے ہیں ۔