سانحہ کرائسٹ چرچ ، عدالت نے ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دیدیا

سانحہ کرائسٹ چرچ ، عدالت نے ملزم کے دماغی معائنے کا حکم دیدیا
کیپشن: Image by Newshub

ویلنگٹن:نیوزی لینڈ کی عدالت نے سانحہ کرائسٹ چرچ کے ملزم برینٹن ٹیرنٹ پر دہشت گردی کا مقدمہ چلانے سے پہلے دماغی معائنے کا حکم دے دیا۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملہ کیس کی دوسری سماعت کے موقع پر جج نے کہا کہ دو ماہرین جائزہ لیں کہ ٹیرنٹ مقدمے کا سامنا کرنے کے قابل ہے یا دماغی طور پر ٹھیک نہیں ۔

کرائسٹ چرچ کی عدالت میں مقدمے کی مختصر سماعت ہوئی جس میں مجرم ویڈیو لنک کے ذریعے پیش ہوا، اس موقع پر شہدا کے لواحقین کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود رہی۔

واضح رہے کہ کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو مساجد پر حملہ کرنے والے دہشت گرد کو 50افراد کے قتل اور 39کے اقدام قتل سمیت مجموعی طور پر 89الزامات کا سامنا ہے۔