نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ

نیب کا شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور:نیب  کا اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ۔

ذرائع کےمطابق قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے گھر پر نیب حکام نے چھاپہ مارا ہے۔

ن لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کے گھر پر نیب کے چھاپے کی تصدیق بھی کردی ہے۔ ن لیگ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے چھاپہ مار ا ہے۔ن لیگ کے ترجمان ملک احمد خان نے بھی ماڈل ٹاؤن رہائش گاہ پر چھاپے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ نیب نے بغیر  وارنٹ گھر پر چھاپہ مارا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ شہبازشریف کے گھر پر چھاپہ عمران خان کے کہنے پر چھاپہ مارا گیا ہے،عمران خان ذہنی طور پر مفلوج ہوچکے ہیں،حکومت بتائے کیا حمزہ شہباز دہشتگرد ہے؟۔