نیب خودمختار ہے جو اپنی کارروائی کر رہا ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب

نیب خودمختار ہے جو اپنی کارروائی کر رہا ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب
کیپشن: نیب کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہی ہے، ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کہتے ہیں کہ نیب خودمختار ادارہ ہے جو اپنی کارروائی کر رہا ہے اور حکومت ان تمام معاملات سے لا تعلق ہے۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف کی رہائش گاہ پر نیب کے چھاپے پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیب کی کارروائیوں اور اس چھاپے سے حکومت پنجاب کا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ بہت سارے لوگ پکڑے گئے ہیں اور بہت سارے پکڑے جائیں گے۔

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کہ آنے والے دنوں میں ہماری جماعت اور دیگر جماعتوں کے لوگ بھی پکڑے جائیں اور مجھے نہیں لگتا کہ نیب وارنٹ کے بغیر ایسی کوئی کارروائی کرے گا۔