مسلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور بھارت میں کھینچا تانی جاری رہے گی :بشریٰ انصاری

مسلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور بھارت میں کھینچا تانی جاری رہے گی :بشریٰ انصاری
کیپشن: image by facebook

لاہور : پاکستانی فنکارہ اور گلوکارہ بشری انصاری کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر حل بھی ہوگیا تو پاکستان اور انڈیا کے درمیان کسی نہ کسی وجہ سے سیاست جاری رہے گی لیکن دونوں ممالک کی عوام کے دلوں میں دوریاں نہیں آنی چاہئیں۔

بشری انصاری نے حال ہی میں'ہمسائے ماں جائے' کے نام سے اپنے یوٹیوب چینل پر ایک گانا ریلیز کیا ہے۔ اس گانے میں پاکستان اور انڈیا کی دو ہمسایہ خواتین کا مکالمہ دکھایا گیا ہے جو ایک دیوار کی آڑ سے اپنے مسائل اور خدشات اور محبتوں کا اظہار کرتی ہیں۔

'عوام کے دل ایک دوسرے سے دور نہیں ہیں۔ اُن میں ملنے جلنے کا جذبہ ہے البتہ دونوں ملکوں کی حکومتوں کی کچھ اور ہی مصلحتیں ہیں۔

'ہمسائے ماں جائے' کو بشری انصاری کی بڑی بہن اور شاعرہ نیلم احمد بشیر نے پنجابی میں لکھا ہے جبکہ ان کی چھوٹی بہن اور اداکارہ اسماء عباس اور خود بشری انصاری نے اسے گایا اور پرفارم کیا ہے۔

انھوں نے انڈیا اور پاکستان دونوں ممالک سے سوشل میڈیا پہ لوگوں کے مثبت ردعمل پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'سب لوگوں کو ایسا لگا کہ یہ ان کی روح کی آواز تھی۔ کچھ لوگوں نے کہا کہ ہم اپنے آنسو نہیں روک سکے۔ '

البتہ انھوں نے بتایاکہ وڈیو پر ٹرولنگ سے بچنے کے لیے انھوں نے کامنٹس بند کررکھے ہیں۔'دونوں ملکوں کے عوام اور اس خطے کے لیے ہم نے ایک سچ بات کی ہے۔ تو اگر کوئی ذہنی طور پر بیمار یا پریشان ہے تو میں نے اُس کی بات نہیں سُننی۔'

'ہمسائے ماں جائے' کی وڈیو میں ایک موقع پر دونوں فنکاراؤں نے اپنے دوپٹے ایک دوسرے کو دیے۔ اسی بارے میں بات کرتے ہوئے بشری انصاری نے کہا کہ 'دونوں معاشروں میں دوپٹہ اور پگڑی عزت کی علامت سمجھے جاتے ہیں لیکن ایک دوسرے سے چنریاں بٹانے کا مطلب ہے ایک دوسرے کو پیار دینا۔