فیس بک نے لاہور میں اپنی پہلی انوویشن لیب کا آغاز کر دی

فیس بک نے لاہور میں اپنی پہلی انوویشن لیب کا آغاز کر دی
کیپشن: image by facebook

لاہور : سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک نے لاہور میں اپنی پہلی انوویشن لیب کا آغاز کر دیا ہے ، لیب لاہور کی بڑی یونیورسٹی لمز میں قائم کی ہے جہاں طلبا اور دیگر ہنرمند افراد کو نئی ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی دی جائے گی ۔

تفصیلات کے مطابق لیب میں ڈویلپرز اور دیگر تکنیکی ماہرین کو جدید ٹیکنالوجی کے متعلق آگاہی دی جائے گی کہ کس طرح فیس بک ٹیکنالوجی کی دنیا میں کار ہائے نمایاں انجام دے رہی ہے ۔

لیب میں وی آر ٹیکنالوجی کو بھی متعارف کرایا گیا ہے تاکہ طلبا کی بڑی تعداد اس ٹیکنالوجی سے مستفید ہو سکے ، فیس بک کے پروگرام منیجر جیسن لن نے بتایا کہ لیب کے قیام کا مقصد طلبا اور تکنیکی افراد کی رہنمائی کرنا ہے۔

فیس بک کے کمیونٹی افیئر کے سربراہ بیتھ این نے بتایا کہ وی آر ٹیکنالوجی بھی جدت کے میدان میں نئی ایجاد ہے جس کے متعلق بھرپور آگاہی دی جائے گی ۔