پاکستان کا امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید ہیلی کاپٹر 24 ایم ایچ کی فروخت پر تحفظات

پاکستان کا امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید ہیلی کاپٹر 24 ایم ایچ کی فروخت پر تحفظات
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد: پاکستان نے امریکہ کی جانب سے بھارت کو جدید 24 ایم ایچ 60 آر ہیلی کاپٹر فروخت کرنے کے منصوبے پر خدشات کا اظہار کیا ہے ۔

پاکستان فضائیہ کے ترجمان نے بتایا کہ امریکہ کے اس اقدام سے خطے میں ایک مرتبہ اسلحہ کی دوڑ شروع ہو جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے اور کسی طور پر ہتھیاروں کی دوڑ کا خواہاں نہیں ہے۔

 اگر امریکہ نے بھارت کو جدید ہیلی کاپٹر 24 ایم ایچ 60 آر فروخت کیے تو اس سے خطے میں ہتھیاروں کی نئی دوڑ شروع ہو جائے گی جوکہ علاقائی امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہوگی ۔