نیب حمزہ شہباز کو کیوں گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی ?اصل خبر تو اب سامنے آئی

نیب حمزہ شہباز کو کیوں گرفتار کرنے پہنچ گئی تھی ?اصل خبر تو اب سامنے آئی
کیپشن: Image Source : INP

لاہور :حمزہ شہباز کی گرفتاری سے متعلق مختلف قسم کی چہ مگوئیاں کی جا رہی تھیں جبکہ اب حقیقت سامنے آگئی ،ذرائع کے مطابق حمزہ شہبا زکو نیب نے آج صبح طلب کیا ہوا تھا ،حمزہ شہباز کا نیب کے طلب کیے جانے کے باوجو د نہ پہنچنے پر نیب نے انکی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور گرفتار ی کی کوشش کی گئی ۔

حمزہ شہباز کی نیب میں طلبی کا نوٹس بھی منظر عام پر آگیا ، خیال رہے کہ نیب کی ٹیم آج حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے لاہور ماڈل ٹاون میں ان کی رہائشگاہ پر پہنچی تھی اور ان کے پاس گرفتاری کے وارنٹ موجود تھے لیکن سیکیورٹی گارڈز نے انھیں داخلے سے روک دیا۔ اس موقع پر نیب ٹیم اور سیکیورٹی گارڈز کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی۔ لیگی کارکنوں نے گاڑیوں کا گھیراو¿ کر کے نعرہ بازی کی۔ نیب کی ٹیم کچھ دیر تک شہباز شریف کی رہائش گاہ کے باہر موجود رہی اور مزاحمت ہونے پر واپس چلی گئی۔


نیب اعلامیے کے مطابق حمزہ شہباز کے سکیورٹی گارڈز کی جانب سے غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا، نیب ٹیم کو باقاعدہ زدوکوب اور جان سے مارنے کی بھی دھمکی دی گئی۔ نیب کے مطابق حمزہ شہباز کی گرفتار ی کے وارنٹ موجود تھے، نیب کو کسی ملزم کی گرفتاری سے قبل آگاہ کرنا ضروری نہیں۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ حمزہ شہباز کی جانب سے قانون کی خلاف ورزی کی گئی، نیب حمزہ شہباز کی گرفتاری عمل میں لائے گا۔ نیب کی قانونی کارروائی میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف بھی قانون حرکت میں آئے گا۔