ممبئی : بھارت ان دنوں آئی پی ایل کے بخار میں مبتلا ہے ، چھوٹا ،بڑا ہر کوئی میچز دیکھ رہا ہے گزشتہ دنوں چنائی سپر کنگز کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کی بزرگ خاتون مداح ان سے ملنے کیلئے گراونڈ میں آن پہنچی ۔
دھونی پویلین سے باہر آکر خود ان سے ملنے کیلئے نیچے آئے ، آٹو گراف دیئے اور ان کیساتھ تصاویر بنوائیں ۔
50d4006ab3c86b4712d8c51a03a61edb
مہندرا سنگھ دھونی کے اس اقدام کی کرکٹ مداحوں نے خوب تعریف کی کہ کس طرح وہ ایک بزرگ خاتون کو ملنے کیلئے پویلین سے باہر آئے اور گراونڈ میں آکر خاتون سے ان کی خیریت دریافت کی اور آٹوگراف بھی دیئے اور موبائل فون پر سیلفیاں بھی بنائیں ۔
بزرگ خاتون نے دھونی کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ وہ صرف دھونی کو دیکھنے کیلئے گراونڈ میں آئی ہیں ۔