حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ ، ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی  قرارداد جمع

حمزہ شہباز کی گرفتاری کا معاملہ ، ن لیگ کی پنجاب اسمبلی میں مذمتی  قرارداد جمع
کیپشن: فائل فوٹو

لاہور: نیب کا حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے چھاپے  پر مسلم لیگ ن نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی  قرارداد جمع کروا دی ۔ 

تفصیلات کے مطابق ، مسلم لیگ ن کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ، حنا پرویز بٹ، کنول لیاقت اور رابعہ فاروقی کی جانب سے مذمتی قراردادوں میں کہا گیا کہ نیب نے اپوزیشن لیڈر کے گھر پر چھاپا مار کر چادر اور چار دیواری کے تقدس کو پامال کیا ہے اور  حکومت ن لیگ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے ۔ 

مذمتی قراردادوں میں  مزید کہا گیا ہے کہ حکومت نیب کے ذریعے سیاسی مخالفین کو انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے۔ حکومت کارکردگی میں  ہر سطح پر ناکام ثابت ہو چکی ہے۔ عوام کی توجہ ہٹانے کے لیے ایسے غیر جمہوری اقدام کرنے پر اتر آئی ہے ۔