کھانے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والوں پر ثانیہ مرزا برس پڑیں

کھانے کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے والوں پر ثانیہ مرزا برس پڑیں

نئی دہلی :بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کھانے پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے والوں پر برس پڑیں ۔

بھارتی ٹینس سٹار اور قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا ہم کھانا پکانے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرچکے؟‘

ثانیہ مرزانے لکھا کہ ذرا سوچیے کہ اِس دنیا میں ہزاروں لوگ ایسے موجود ہیں خاص ہمارے اردگرد کی دنیا میں ایسے افراد موجود ہیں جو بہت سی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ’ان کے بارے میں سوچیے جو بھوک سے مر رہے ہیں۔