لاہور : چڑیا گھر کے تمام جانوروں کا کورونا ٹیسٹ

لاہور : چڑیا گھر کے تمام جانوروں کا کورونا ٹیسٹ
کیپشن: لاہور : چڑیا گھر کے تمام جانوروں کا کورونا ٹیسٹ
سورس: file

لاہور: لاہورمیں چڑیاگھرکے جانوروں اورپرندو ں کوکوروناسے بچاﺅ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی گئی ۔جانوروں اورپرندوں کی صحت کی حوالے سے مانیٹرنگ لیول بڑھادیاگیا۔تمام جانوروں کا کورونا ٹیسٹ منفی آیا ہے۔

نیوز نیوز کے مطابق   لاہور کے چڑیا گھر میں 12 سو سے زائد جانور موجود ہیں ۔تمام جانوروں اورپرندوں کے پی سی آرٹیسٹ کرائے گئےجو منفی آئے۔

جانوروں اورپرندوں کومحفوظ بنانے کیلئے روزانہ کی بنیاد پرخصوصی جراثیم کش سپرے  کیا جا رہا ہے۔خصوصی ادویات کا استعمال بھی کیا جا رہا ہے۔

چڑیا گھر میں تعینات ڈاکٹر مدیحہ اشرف کا کہنا ہے کہ  چڑیاگھرمیں35کے قریب ٹائیگرز،شیراورلیپرڈز کی خصوصی نگہداشت کی جارہی ہے، زیادہ عمرکے اعتبارسے بھی جانوروں کی صحت کی مانیٹرنگ ،خصوصی نگہداشت کیلئے ڈاکٹرزمقرر  کیے گئے ہیں۔