تعلیمی ادارے کھلیں گے یا نہیں؟ فیصلہ کل ہوگا

   تعلیمی اداروں کے متعلق آئندہ ہفتے فیصلہ ہوگا

اسلام آباد: پاکستان میں تعلیمی  ادرے کھولنے یا نہ کھولنے کا فیصلہ  کل کیا جائیگا۔وزیرتعلیم شفقت محمود  نے کہا  کہ این سی او سی کا تعلیمی اداروں سے متعلق اہم اجلاس  کل طلب کیا جائیگا۔ 

این سی او سی کے اجلاس میں امتحانات کی صورتحال کا بھی جائزہ  لیا جائیگا، تعلیم اور صحت سے متعلق ملک بھر کی صورتحال کا جائزہ لے کر فیصلہ کیا جائیگا، فی الحال پاکستان میں گیارہ اپریل تک تعلیمی ادارے بند ہیں ، حکومت نے دس مارچ کو تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث گزشتہ برس پندرہ مارچ سے تمام تعلیمی ادارے بند کردیے گئے تھے ۔ چھ ماہ کی بند ش کے بعد تعلیم اداروں کو ستمبر میں کھولاگیا تھا تاہم وبا کی دوسری لہر کے باعث انہیں 26 نومبر کو دوبارہ بند کردیا گیا تھا۔ 

یکم فروری سے ملک کے بھر کے تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں شروع ہوئی تھیں لیکن تیسری لہر کے بعد دس مارچ سے تعلیمی ادارے ایک بار پھر سے بند پڑ ے ہیں ۔