'گوڈزیلا ورسز کانگ' کی امریکی باکس آفس پر شاندار انٹری

'گوڈزیلا ورسز کانگ' کی امریکی باکس آفس پر شاندار انٹری
کیپشن: 'گوڈزیلا ورسز کانگ' کی امریکی باکس آفس پر شاندار انٹری
سورس: file

نیویارک: پوری دنیا میں عالمی وبا کے خوف کے باوجود ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم 'گوڈزیلا ورسز کانگ' نے کروڑوں ڈالر کی کمائی کر کے سب کو حیران کر دیا ۔

 ہالی ووڈ کی ایکشن سے بھر پور فلم 'گوڈزیلا ورسز کانگ' کی امریکی باکس آفس پر شانددار انٹری ، فلم نے ریلز کے پہلے ہفتے ہی 4 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی کمائی کر لی ۔

 انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق گوڈزیلا ورسز کانگ کی کامیابی سے فلم انڈسٹری کو استحکام ملے گا بلکہ بڑی اسکرین پر فلمیں دیکھنے والے بھی سینما گھروں کا رُخ کریں گے ۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ گوڈزیلا ورسز کانگ کی کامیابی کے بعد میگا بجٹ کی جن فلموں کی نمائش عالمی وبا کے باعث روک دی گئی تھی اُن کی سینما گھروں میں نمائش کے امکانات بڑھ جائیں گے ۔

انٹرنیشنل ڈسٹری بیوشن کے صدر ، اینڈریو کرپس ، نے فلم پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا "یہ کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ دو مشہور ٹائٹنس عوام کو پوری دنیا کے سینما گھروں تک لے گئے ، انہوں نے کہا کہ اس فلم سے اس طرح کی توقعات پہلے ہی تھی کیونکہ چین سمیت دنیا بھر میں اس سے قبل ہالی ووڈ کی فلموں نے ناقابل یقین بزنس کر کے دکھایا ہے ۔

یاد رہے کہ آسٹریلیا ، تائیوان ، سعودی عرب اور میکسیکو جیسی مارکیٹوں میں بھی ہالی ووڈ کی فلمیں اچھا بزنس کر چکی ہیں اس لیے سب دنیا بھر میں گوڈزلہ بمقابلہ کانگ کے لئے ایک مضبوط تھیٹر رن کے منتظر ہیں ۔

 بشکریہ: نئی بات