ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تائیوان کے وزیرٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا

ٹرین حادثے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے تائیوان کے وزیرٹرانسپورٹ نے استعفیٰ دے دیا
سورس: file photo

تائے پی ، تائیوان میں ٹرین حادثے پر وزیرٹرانسپورٹ لین چیالنگ نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ۔ دوروز قبل تائیوان میں ٹرین حادثے کا شکار ہوگئی تھی ۔ 

تفصیلات کے مطابق مطابق تائیوان کے وزیر ٹرانسپورٹ لین چیالنگ نے ٹنل کے اندر مسافر بردار ٹرین کے ٹرک سے ٹکرانے پر 50 افراد کی ہلاکت کی ابتدائی تفتیشی رپورٹ سامنے آنے کے بعد اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا۔

دو روز قبل تائیوان میں 500 سیاحوں سے بھری تیز رفتار ٹرین ٹنل کے اندر ایک ٹرک سے ٹکرانے کی وجہ سے خوفناک حادثے کا شکار ہوگئی تھی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

گزشتہ روز وزیر ٹرانسپورٹ نے اپنے فیس بک صفحے پر لکھا تھا کہ وہ حادثے کی مکمل ذمہ داری قبول کرتے ہیں، امدادی کاموں کے اختتام اور ابتدائی تفتیش رپورٹ کے بعد وہ اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیں گے۔

حادثے کے فوری بعد بھی وزیر ٹرانسپورت نے وزیراعظم کو مستعفی ہونے کی پیشکش کی تھی جسے مسترد کردیا گیا تھا تاہم اب لین چیالنگ نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیا ہے۔