سونا سستا ہو گیا

سونا سستا ہو گیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہو گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 950 روپے کی کمی ہوئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 450 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کی قدر 814 روپے کم ہو کر 89 ہزار 550 روپے ہو گئی ہے۔ 
سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قدر 5 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 726 ڈالر فی اونس ہے۔