اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی

اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کو بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ پر پابندی لگا دی گئی
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ہفتہ اور اتوار کے روز بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ بند رکھنے کا فیصلہ کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق پابندی کا اطلاق 9 اپریل سے 25 اپریل تک ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کے مطابق کورونا وائرس کے پیش نظر مزید پابندیاں لگاتے ہوئے بین الصوبائی پبلک ٹرانسپورٹ ہفتے میں 2 دن کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے تاکہ وائرس کے پھیلاؤ کی شرح کو کم کیا جا سکے۔ 
 این سی او سی کے فیصلے کے بعد اسلام آباد انتظامیہ نے نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو دیگر صوبوں سے اسلام آباد آنے اور جانے والی پبلک ٹرانسپورٹ بند ہوگی تاہم میڈیکل اور ایمرجنسی سروسز پر پابندی نہیں ہوگی۔