معروف نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے

معروف نغمہ نگار سعید گیلانی انتقال کرگئے
سورس: file phot

لاہور ،" سونا نہ چاندی نہ کوئی محل جان من" جیسے ایورگرین سپرہٹ نغمے کے خالق  اور معروف شاعر سعید گیلانی انتقال کرگئے ۔ ان کی عمر اسی برس تھے اور وہ کئی ماہ سے شوگر اوردل کے عارضے میں مبتلا تھے ۔ ان کو طبعیت خراب ہونے پر مردان کے ایک ہسپتال میں لایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلموں میں سینکٹروں سپر ہٹ نغموں کے خالق سعید گیلانی کا اصل نام سید احمد شاہ گیلانی تھا ۔ 

شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی 1941 میں پشاور میں پیدا ہوئے ۔

شاعر اور نغمہ نگار سعید گیلانی کی مادری زبان ہند کو تھی لیکن انہوں نے اردو اور پنجابی زبان  میں شاعر ی کی۔  ان کے گیت فلموں کی کامیابی کی ضمانت سمجھے جاتے تھے ۔

انہوں نے کیرئیر میں 160 سے زائد اردو اور پنجابی فلموں کے لئے گیت لکھے ۔ ان کے لکھے گیتوں کو  ملکہ ترنم نورجہاں ، مہدی حسن ، رونا لیلیٰ ، مسعود رانا ، اخلاق احمد سمیت متعدد گلوکاروں نے  اپنی آواز دی ۔ 

سعید گیلانی کے مشہور  گیتوں میں ، وہ آگیا میرا سانوریا ، میں نے ڈھونڈا تجھے باغوں میں بہاروں میں ،سونا نہ چاندی نہ کوئی محل ،کیہہ دم دا بھروسہ یار دم آوے نہ آوے اور دیگر شامل ہیں ۔