حکومت نے پن بجلی کے ٹیرف میں بھی اضافہ کر دیا

حکومت نے پن بجلی کے ٹیرف میں بھی اضافہ کر دیا
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے پن بجلی کے پیدواری ٹیرف میں 56 پیسے فی یونٹ کا اضافہ کر دیا ہے جس کے بعد پن بجلی کا ٹیرف 4 روپے 11 پیسے فی یونٹ ہو گیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق نیپرا کی جانب سے پن بجلی کے ٹیرف میں کئے گئے اضافے کا بوجھ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں صارفین پر آئے گا جبکہ اس سے قبل نیپرا نے 9 مارچ کو بجلی کی قیمت میں 89 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری بھی دی تھی۔ 
اس منظوری کے تحت جنوری کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کی مد میں 0.8954روپے فی یونٹ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا جس سے صارفین پر 6 ارب 90 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑا تھا۔
خیال رہے کہ سی پی پی اے نے 0.9270روپے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی تھی جبکہ نیپرا اتھارٹی نے 25 فروری 2021ءکو ایف سی اے پر عوامی سماعت کی تھی اور فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔