سندھ حکومت کا قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ حکومت کا قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ
سورس:   فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

کراچی: سندھ حکومت نے قیدیوں کو کورونا ویکسین لگانے کا فیصلہ کر لیا ہے اور پہلے مرحلے میں 50 سال سے زائد عمر کے قیدیوں کو ویکسین لگائی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر صحت سندھ عذرا پیچو ہو کا کہنا ہے زندگیاں بچانے کے عمل میں قیدیوں کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا، سندھ کی جیلوں میں قید قیدیوں کو بھی کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ 

 ویکسی نیشن کا مرحلہ رواں ماہ 7 اپریل سے شروع ہو گا جس دوران سندھ کی جیلوں میں قید 2 ہزار 532 قیدیوں کی ویکسی نیشن کی جائے گی۔