ہم غدار ہیں تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت سامنے لائیں: شہباز شریف

ہم غدار ہیں تو آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی ثبوت سامنے لائیں: شہباز شریف

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور آئی ایس آئی کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر قومی اسمبلی کے 197 ارکان غدار ہیں تو ثبوت سامنے لائے جائیں۔ 
تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے غداری کے الزامات کی تحقیقات کیلئے عدالت عظمیٰ سے بھی ایک خصوصی فورم بنانے کی اپیل کی اور کہا کہ اگر قومی اسمبلی کے 197 ارکان غدار ہیں تو ادارے ثبوت سامنے لائیں۔ 
ان کا کہنا تھا کہ ڈپٹی سپیکر نے 197 اراکین اسمبلی کو غدار قرار دیدیا، کیا ہم سب غدار ہیں؟ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ڈی جی آئی ایس آئی سے مطالبہ ہے کہ ادارے ہماری غداری کے ثبوت سامنے لائیں، آرمی چیف قومی سلامتی کونسل کے اجلاس پر اعتماد میں لیں کہ کیا دھمکی آمیز لیٹر کے مندرجات کی منظوری دی گئی؟ کیا میٹنگ منٹس کی منظوری دی گئی؟ 
انہوں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے 50 لاکھ گھر تو کیا ایک اینٹ تک نہیں لگائی اور کروڑوں لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترستے ہیں۔ اب غدار اور وفادار کی بحث شروع ہو گی تاہم امید ہے کہ عدالت آئین کا تحفظ کرے گی لیکن اگر معاملہ حل نہ ہوا تو ملک بنانا ری پبلک بن جائے گا۔ 

مصنف کے بارے میں