الیکشن کمیشن کی 3 ماہ میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق خبروں کی تردید 

الیکشن کمیشن کی 3 ماہ میں انتخابات نہ کرانے سے متعلق خبروں کی تردید 

 اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے سے متعلق خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے الیکشن کرانا آئینی ذمہ داری ہے جس کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔ 
تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ عام انتخابات 3 ماہ میں نہ کرانے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، الیکشن کمیشن نے انتخابات کی تیاریوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔
ترجمان نے مزید کہا کہ اجلاس میں عام انتخابات کی صورت میں تیاریوں کا جائزہ لیا جائے گا اور الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق اپنی آئینی ذمہ داری پوری کرے گا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ الیکشن کمیشن نے تین مہینے میں ملک میں عام انتخابات کے انعقاد کو ناممکن قرار دیا ہے اور ایک سینئر عہدیدار نے نجی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے قانونی پیچیدگیوں اور دیگر مراحل کو انتخابات کے انعقاد میں بڑے چیلنجز قرار دیا۔ 
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءاور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر جاری وضاحتی بیان پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ’اس سے پہلے اسی میڈیا گروپ نے خبریں لگائیں کہ تحریک انصاف اسلام آباد میں خواں ریزی کا منصوبہ بنا رہی ہے اب یہ خبر لگائی کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن کرانے سے انکار کر دیا۔ شرم بھی نہیں آتی روزانہ جعلی خبریں دینے پر۔‘ 

ddb1f5cee7a36db661a155f052acfc35

مصنف کے بارے میں