حکومت وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ووٹنگ سے بھاگ گئی 

حکومت وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ووٹنگ سے بھاگ گئی 
سورس: File

لاہور : حکومت واضح شکست دیکھ کر وفاق کے بعد پنجاب میں بھی ووٹنگ سے بھاگ گئی اور اسمبلی کا اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کردیا ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق پنجا ب میں سیاسی بحران کا آغاز ہوگیا ہے۔  پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب کل کی بجائے  16 اپریل کو ہوگا۔ ڈپٹی سپیکر نے پنجاب اسمبلی  کااجلاس موخر کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ 

ڈپٹی سپیکر نے موقف اختیار کیا ہے کہ پنجاب اسمبلی میں جو توڑ پھوڑ ہوئی ہے اس کی وجہ سے اجلاس ملتوی کیا گیا ہے تاکہ مرمت کرائی جا سکے۔ 

مصنف کے بارے میں