چودھری سرور سے متعلق بھی اہم انکشافات سامنےآنے لگے

Ch Sarwar, Governor Punjab

لاہور:سابق گورنر پنجاب چودھری سرور سے متعلق بھی اہم انکشافات سامنے آنے شروع ہو گئے ،پاکستان تحریک انصاف فیا ض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ چوہدری سرور نے گورنر ہائوس کو ہمیشہ فنڈز اکھٹا کرنے کیلئے استعمال کیا ،دوبارہ حکومت آئی تو چوہدری سرور اور علیم خان کیخلاف بھی کاروائی ہو گی ۔

پی ٹی آئی رہنما فیا ض الحسن چوہان نے اپنے ہی سابق ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری سرور نے گورنر ہائوس کو فنڈز اکٹھا کرنے کیلئے استعمال کیا ،دوسری جانب علیم خان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا علیم خان ،حمزہ شہباز کے ٹائوٹ بن رہے ہیں ۔

فیاض الحسن چوہا ن نے چوہدری سرور اور علیم کو بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا کہ علیم خان کو نیب نے پہلی بار ن لیگ کے دور میں طلب کیا تھا ،یہ وہ ہی علیم  خان ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف کو چور کہتے تھے ۔

فیاض الحسن چوہان نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دوبارہ حکومت آئی تو چوہدری سرور اور علیم خان کیخلاف کاروائی کرینگے ۔