تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کوئی امریکی سازش نہیں: سیکورٹی اداروں کا بڑا انکشاف 

تحریک عدم اعتماد کے پیچھے کوئی امریکی سازش نہیں: سیکورٹی اداروں کا بڑا انکشاف 
سورس: File

اسلام آباد: پاکستانی سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی حکومت گرانے میں امریکی سازش کے الزام کے ثبوت نہیں ملے۔

پاکستان سکیورٹی ایجنسیوں کی اس حوالے سے کی جانے والی تفتیش کے معاملات سے آگاہ ایک عہدیدار نے نام نہ بتانےکی شرط پر  برطانوی خبر رساں ادارے "رائٹرز" کو بتایا کہ ملکی سکیورٹی ایجنسیوں کو وزیراعظم کےالزام کی تصدیق کے قابل اعتماد شواہد نہیں ملے ہیں۔

خیال رہےکہ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہےکہ ان کی حکومت ختم کرانے میں امریکا کا ہاتھ ہے اور اس حوالے سے وہ اور ڈپٹی اسپیکر دعویٰ کرچکے ہیں کہ قومی سلامتی کمیٹی کے علاوہ آرمی چیف  اور انٹیلی جنس چیف حکومت کا تختہ الٹنے کی سازش کی تصدیق کرچکے ہیں۔

مصنف کے بارے میں