نیوٹرل والا معاملہ مشکوک ہے، کہاں ہیں جرنیل اپنی پوزیشن واضح کریں: مولانا فضل الرحمن 

نیوٹرل والا معاملہ مشکوک ہے، کہاں ہیں جرنیل اپنی پوزیشن واضح کریں: مولانا فضل الرحمن 
سورس: File

اسلام آباد : پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے ایک بار پھر اسٹیبلشمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دھمکی آمیز خط کے معاملے پر اپنی پوزیشن واضح کریں۔ مجھے نیوٹرل والا معاملہ مشکوک لگ رہا ہے۔ ہمیں ان کا نام لینے پر مجبور نہ کیا جائے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کرتے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ  ڈی جی آئی ایس پی آر کہتےہیں ہم غیر جانبدار ہیں، روز وضاحت دیتےہیں مگر آج جب پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ قومی سلامتی کمیٹی میں کیا بات ہوئی توکہاں ہیں جرنیل، اپنی پوزیشن واضح کریں۔ یہ نہیں کہ ہم احترام میں خاموش رہیں گے۔ 

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ عدالت تحقیقات کرے اور کارروائی کرے کہ خط والا اصل مسئلہ کیا ہے۔ جس سفیر نے اپنے تجزیے پر مبنی یہ خط لکھا اسے بھی اب کٹہرے میں کھڑا کرنا چاہئے کیونکہ وہ سفیر عمران خان کا اندھے پن کی حد تک سپورٹر ہے۔ سفیر کا کردار نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان مذہبی بننے کی کوشش کرتا ہے لیکن روحانیت نہیں بول سکتا ہے۔ عمران خان اب ملک کا وزیر اعظم نہیں ہے۔ میرے اعصاب جواب دے چکے ہیں۔ اب میں انارکی کو نہیں روک سکتا ۔ 

مصنف کے بارے میں