پہلی دفعہ ہوا ایک سویلین نے آئین کو ہی پامال کر دیا: اسحاق ڈار

Bolo Talat Hussian, Neo News Program,

اسلام آباد:سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا یہ ایک دو گھنٹے میں کایا پلٹنے والی ایک کہانی ہے ،پہلی دفعہ ہوا  ایک سویلین نے آئین کو ہی پامال کر دیا ،چند منٹوں میں ہی سب کچھ طے کر لیا گیا ،ایک طرف رولنگ دی گئی اُسی وقت وزیر اعظم سامنے آگئے اسمبلیاں تحلیل کرنے کی سمری صدر پاکستان تک پہنچا دی گئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سب کچھ ہو گیا ۔

سابق وزیز خزانہ اسحاق ڈار نے نیو نیوز کے پروگرام ’بولو طلعت حسین کیساتھ‘‘میں گفتگو کرتے ہوئے کہا عمران خان اور ان کی ٹیم کنفیوژن کا شکار ہے ،پوری دنیا کی نظریں رولنگ پر لگی ہوئی ہیں ،انہوں نے کہا اس طرح کے مراسلے  پہلے بھی آتے رہے ہیں ۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا اصل ڈاکومینٹ تو عدلیہ اور قوم کے سامنے لایا جائے ،بتایا جائے کے نیشنل سکیورٹی کمیٹی میں کیا بات ہوئی ہے ،وائٹ ہائوس اس تمام معاملے کی تردید کر رہے لیکن پاکستان کی طرف سے کوئی پروف نہیں دیا جا رہا ،اس سے قبل کیا میمو گیٹ میں آرمی چیف نے ایفی ڈیوڈ نہیں دیا تھا ۔

سابق وزیر خزانہ نے کہا اگر واقعی پاکستان کو کوئی خطرہ ہے تو ہم سب ساتھ ہیں لیکن کچھ دکھایا کچھ بتایا تو جائے کہ حقیقت ہے کیا ،درحقیقت عمران خان اپنے کارناموں پر شرمندہ ہیں ۔