پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا 

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا 

پاکستان نے آسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا ہدف دیدیا ،آسٹریلیا نے ٹاس جیت کرپاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ،جس کے بعد شاہینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا اورآسٹریلیا کو جیت کیلئے 163 رنز کا مشکل ہدف دیدیا ۔

پاکستانی کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان نے شاندار اوپننگ پارٹنر شپ لگائی، تاہم اس کے بعد کوئی بڑی پارٹنرشپ دیکھنے میں نہیں آئی،گرین شرٹس نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 162 رنز بنائے۔ 

بابر اعظم نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر اپنی کلاس دکھاتے ہوئے 66 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی، جبکہ محمد رضوان 23 رنز کی اننگز کھیل سکے۔ خوشدل شاہ نے 24 اور عثمان قادر کے 18 رنز نے ٹیم کو قابلِ اعتبار ٹوٹل تک پہنچایا۔ 

آسٹریلوی بائولر  نیتھن ایلس  نے بہترین بائولنگ کرتے ہوئے 4 وکٹیں حاصل کیں ،کیمرون گرین نے دو جبکہ ایڈم زیمپا اور شان ایبٹ نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔