نواز شریف اسلام آبادپہنچ گئے، لیگی کارکنوں کا بھرپور استقبال

نواز شریف اسلام آبادپہنچ گئے، لیگی کارکنوں کا بھرپور استقبال

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم نواز شریف چھانگلہ گلی سے اسلام آباد کیلئے روانہ ہوئے اور بارہ کہو میں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کارکنوں کے نعروں کا بھی جواب دیا جس کے بعد ان کا قافلہ پنجاب ہاوس کی جانب رواں دواں رہا اور کچھ دیر پہلے وہ اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ 

سابق وزیر اعظم نواز شریف پنجاب ہاوس میں پارٹی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔ نواز شریف کے اہلخانہ بھی ان کے ساتھ ہیں۔ مسلم لیگی کارکنان جگہ جگہ ان کے استقبال کے لئے جمع ہیں۔ سابق وزیراعظم اتوار کو لاہور کا رخ کریں گے۔

سابق وزیراعظم کو سات سو گاڑیوں کے جھرمٹ میں لایا جائے گا۔ ن لیگ کے تمام یونین کونسل کے چیئرمینز اتوار کو پنجاب ہاؤس پہنچیں گے۔ لاہور پہنچنے پر استقبالیہ کیمپ چھ پوائنٹس پر سجیں گے پھر نواز شریف داتا دربار بھی حاضری دیں گے۔

اس موقع پر سکیورٹی کیلئے 8 ہزار سے زائد پولیس اہلکار جبکہ 50 ایلیٹ فورس کی ٹیمیں تعینات کی جائیں گی۔ سکیورٹی اور اسپیشل برانچ کے اہلکار بھی ڈیوٹی سرانجام دیں گے جبکہ فضائی نگرانی بھی کی جائے گی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں