معروف پاکستانی اداکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

معروف پاکستانی اداکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا

لاہور: معروف پاکستانی اداکارہ شمیم آرا کو مداحوں سے بچھڑے ایک سال بیت گیا. 22 مارچ 1938 کو علی گڑھ میں پیدا ہونیوالی شمیم آرا کا اصل نام پتلی بائی تھا۔ انہوں نے فنی سفر کا آغاز بطور اداکارہ فلم کنواری بیوہ سے کیا اور آگ کا دریا، لاکھوں میں ایک اور دوراہا جیسے شہرہ آفاق فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے.


بحیثیت پروڈیوسر شمیم آرا نے فلم صائقہ سمیت کئی فلمیں پروٖڈیوس کیں جن میں جیو اور جینے دو، ہاتھی میرے ساتھی، منڈا بگڑا جائے شامل ہیں۔ شمیم آرا نے چار شادیاں کیں اور کئی سال بیماری سے لڑتی رہیں۔

ایک سال قبل آج ہی کے دن لندن میں اپنی یادیں چھوڑ کر دنیا سے رخصت ہو گئیں تھیں۔ 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں