نواز شریف سے دانیال عزیز کی ملاقات، وفاقی وزیر بننے پر بضد

نواز شریف سے دانیال عزیز کی ملاقات، وفاقی وزیر بننے پر بضد

اسلام آباد: اسلام آباد کا پنجاب ہاؤس مسلم لیگ ن کی سرگرمیوں کا مرکز بن گیا۔ نواز شریف کی آمد کے بعد دانیال عزیز بھی پنجاب ہاؤس پہنچ گئے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف سے ملاقات میں بھی دانیال عزیز وفاقی وزیر بننے پر بضد رہے۔

دانیال عزیز کو وزیر مملکت برائے امور کشمیر کا عہدہ دیا گیا تھا جس پر انہیں تحفظات تھے۔ آصف کرمانی، پرویز رشید، مریم اورنگ زیب، احسن اقبال  بھی پنجاب ہاوس پہنچ گئے ہیں۔ نواز شریف آج ہونے والے اجلاس میں کل لاہور روانگی کے حوالے سے پلان فائنل کریں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز میڈیا میں خبریں گردش کر رہی تھیں کی دانیال عزیز نئی وفاقی کابینہ کا حصہ تو بنے لیکن انہیں وفاقی وزیر کی بجائے وزیر مملکت کا عہدہ دیا گیا جس پر وہ پارٹی قیادت سے ناراض تھے اور اس لئے ایوان صدر میں ہونیوالی نئی کابینہ کی حلف برداری کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کی تھی۔ تاہم مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال نے عزیز پارٹی قیادت سے ناراضگی کی خبروں کی تردید کر دی تھی۔

0ae6f2c49404f994eb83444cbb44e43d

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اینے ایک پیغام میں کہا تھا میری ناراضگی کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ نواز شریف کا ساتھی ہوں اور دل سے انکے لئے کام کرتا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ انہوں نے اپنے بیان میں مزید کہا قیادت جیسے کہے گی ویسا کروں گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں