کراچی: ترجمان رینجرز نے ڈاکٹر عاصم کی جانب سے لگائے گئے الزامات کی تردید کر دی ہے۔ ترجمان رینجرز کی جانب سے نجی ٹی وی چینل پر ڈاکٹرعاصم کی جانب سے لگائے گئے الزامات مسترد کر دیئے گئے ہیں ۔
ترجمان رینجرز کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکٹر عاصم نے تفتیشی ٹیم پر ادویات کھلا کر بیان ریکارڈ کرانے کا الزام عائد کیا جو حقیقت کے منافی ہے۔ ڈاکٹر عاصم پر کوئی تشدد اور جبر بھی نہیں کیا گیا۔ ڈاکٹر عاصم کی جانب سے لگائے گئے تمام الزامات حقائق کے منافی ہیں جب کہ ڈاکٹر عاصم نے دوران حراست، سماعت اور ضمانت کے بعد ایسے الزامات عائد نہیں کیے۔
واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف اربوں روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام ہیں تاہم اس وقت وہ ضمانت پر ہیں۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں