شردھا کپور اپنی نئی فلم میں خلا نورد کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

شردھا کپور اپنی نئی فلم میں خلا نورد کے روپ میں جلوہ گر ہوں گی

ممبئی: معروف اداکارہ شردھا کپور آنے والی فلم "چندا ماما دور کے "میں مرکزی کردار کرتی نظر آئیں گی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم کی کہانی خلابازوں کی زندگی پر مبنی ہے۔

اس فلم میں شردھا کپور بھی خلا نورد کے کردار میں نظر آئیں گی اور اداکارہ اپنے نئے کردار کو لے کر بہت پر جوش نظر آتی ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اس فلم میں ان کے ساتھ سوشانت سنگھ اور نوازالدین صدیقی بھی جلوہ گر ہوں گے۔ یہ تینوں اداکار پہلی دفعہ ایک ساتھ بڑے پردے پر جلوہ گر ہوںگے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں