نواز شریف کا تاریخی استقبال، پارٹی رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹارگٹ

نواز شریف کا تاریخی استقبال، پارٹی رہنماؤں کو 10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹارگٹ

اسلام آباد: اسلام آباد سے لاہور نواز شریف کا تاریخی استقبال کرنے کے لئے مسلم لیگ نون نے کمر کس لی۔ پارٹی رہنماؤں کو10 لاکھ افراد جمع کرنے کا ٹارگٹ دے دیا گیا۔ ہر ایم این اے 2 ہزار، ایم پی اے کو ایک ہزار کارکن لائے گا جبکہ ان سارے معاملات کو مریم اورنگزیب اور پرویز رشید حتمی شکل دیں گے۔

 پنجاب میں استقبال کی تیاریوں کے حمزہ شہباز ذمہ دار ہیں اور 3 ہزار سے زائد بلدیاتی نمائندوں کو 5، 5 سو افراد لانے کا ٹاسک دیدیا گیا۔ نواز شریف کے قافلے میں وفاقی وزرا بھی ساتھ ہوں گے اور ان کا قافلہ پیر کو داتا دربار پہنچنے کا امکان ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں