کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہو گی، شاہ محمود

کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہو گی، شاہ محمود

اسلام آباد: تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کرپٹ عناصر کی بیخ کنی سے جمہوریت مضبوط ہو گی۔ جمہوریت اور احتساب کا عمل ساتھ ساتھ چلتا ہے اور ہمارے حکمرانوں کی توجہ جن چیزوں پر ہونی چاہیے ان پر نہیں ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا میری پیشگوئی تھی کہ شاہد خاقان 10 مہینے وزیراعظم رہیں گے جبکہ 45 دن کا وزیراعظم 47 رکنی کابینہ نہیں بناتا۔ شیخ رشید کے معاملے پر شاہ محمود کا کہنا تھا کہ تحقیقات کرائی جائیں بغیر پاسز لوگ پارلیمنٹ کیسے آئے اور حکومت مقررہ وقت میں مشترکہ کمیٹی بنائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چوہدری سرور این اے 120 سے امیدوار نہیں تھے وہ 2018 میں این اے 118 سے انتخاب لڑیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں