ڈنمارک کی ملکہ کے "ناراض" سرتاج کا بیگم کے ساتھ دفن ہونے سے انکار

ڈنمارک کی ملکہ کے

کوپن ہیگن: ڈنمارک میں شاہی محل کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ ڈنمارک کی ملکہ مارگریٹ دوم کے شوہر شہزادہ ہنرِک نے ملکہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔فرانسیسی نژاد 83 سالہ شہزادہ ہنرِک یہ فیصلہ کر چکے ہیں کہ وہ ملکہ کے خصوصی قبرستان میں دفن ہونا نہیں چاہتے۔

کہا جا رہا ہے کہ ملکہ نے اپنے شوہر کے اس فیصلے کو قبول کر لیا ہے۔ڈنمارک کے شاہی دیوان کی اطلاعات کی خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ شہزادہ ہِنرک نے یہ فیصلہ اس بنیاد پر کیا ہے کہ انہیں اپنی خواہش کے مطابق خطاب اور ذمے داریاں نہیں مل سکیں۔

ہِنرک کو ملکہ کا شوہر ہونے کے باوجود "شاہ" کا خطاب نہیں دیا گیا جس کے نتیجے میں وہ ہمیشہ سے ناراض رہے تاہم حالیہ چند برسوں میں ان کا عدم اطمینان کافی بڑھ گیا۔اگرچہ شہزادہ ہِنرک نے Roskilde Cathedral کے شاہی قبرستان میں اپنی اہلیہ کے برابر دفن ہونے سے انکار کر دیا ہے۔

تاہم ان کی تدفین ڈنمارک میں ہی عمل میں آئے گی۔ڈائریکٹر اطلاعات کے مطابق شہزادہ ہنری ڈنمارک سے محبت کرتے ہیں اور انہوں نے ڈنمارک کی خاطر 50 برس سے زیادہ کام کیا ، لہذا وہ ڈنمارک میں دفن ہونا چاہتے ہیں۔