خیبر پختونخوا کے دریاوں میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب کی تباہ کاری سے عوام پریشان

خیبر پختونخوا کے دریاوں میں پانی کی سطح بلند ،سیلاب کی تباہ کاری سے عوام پریشان

پشاور: مون سون بارشوں کے باعث خیبر پختونخوا کے دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہو گئی ۔ پانی کے بہاو میں مسلسل اضافے کی وجہ سے دریاوں کے کنارے مقیم آباد یوں میں لوگوں کی پریشانی بھی بڑھ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  مون سون کی بارش کے باعث خیبر پختونخوا کے دریاوں میں پانی کی سطح بلند ہونے پر عوام کی پریشانی بڑھ گئی،انکا کہنا ہے کہ  حکومت حفاظتی پشتوں کی تعمیر کرے ۔دریائے کابل سمیت صوبے کے تمام دریاوں میں بارشوں کے بعدپانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے ، عوام کا کہنا ہے کہ حکومت ہمیں تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے ۔

پی ڈی ایم اے نے چترال میں گرمی کی شدت میں اضافے کے باعث گلشیئر پگھلنے کا بھی الرٹ جاری کر دیاہے، جس سے پانی میں مزید اضافہ ہوگا۔ عوام نے اس صورتحال سے نمٹنے کیلئے فوری انتظامات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

مصنف کے بارے میں