پنجاب ہاوس میں نوازشریف سے چودھری نثار کی اہم ملاقات

پنجاب ہاوس میں نوازشریف سے چودھری نثار کی اہم ملاقات

اسلام آباد: نواز شریف سےن لیگ کے سینئر رہنما، چوہدری نثار ،کی پنجاب ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے چوہدری نثار کی کل کی تقریر کو سراہتے ہوئے کہا آپ موجودہ صورتحال میں کارکنوں کا مورال بلند کر رہے ہیں  جو قابل ستائش ہیں، پارٹی کیلئے آپ کی بے شمار خدمات ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق 35 سالہ پرانی رفاقت کو قائم رکھتے ہوئے چوہدری نثار علی نےسابق وزیر اعظم  نوازشریف سے کی ملاقات  کی ہے۔ملاقات میں دونوں رہنمائوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کیا۔ تاہم نوازشریف نے چودھری نثار کی کل کی تقریر کو بھی سراہا ہے۔سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کارکنوں کا مورال بلند کرنا قابل ستائش ہے ، پارٹی کیلئے چوہدری نثار کی بے شمار خدمات ہیں۔

یاد رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف چھانگلہ گلی سے اسلام آباد پنجاب ہائوس منتقل ہوگئے ہیں۔ بارہ کہو میں ان کا بھر پور استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر نواز شریف نے کارکنوں کے نعروں کا بھی جواب دیا جس کے بعد ان کا قافلہ پنجاب ہاوس کی جانب رواں دواں رہا اور کچھ دیر پہلے وہ اسلام آباد پہنچ گئے تھے۔

مصنف کے بارے میں