امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی، ایشیاء میں اضافہ ہوا

امریکا اور یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی، ایشیاء میں اضافہ ہوا

نیویارک: امریکا اور  یورپ میں سونے کے نرخوں میں کمی جبکہ ایشیاء میں اضافہ ہوا  جس کی وجہ بہتر   امریکی جاب ڈیٹا رپورٹ کے باعث قرضوں پر سود کی شرح میں اضافے کا امکان ہے۔


ہفتہ کو عالمی میڈیا کے مطابق نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.8 فیصد کم ہوکر 1257.66 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.8 فیصد کمی کے ساتھ 1264.60 ڈالر فی اونس طے پائے۔لندن میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.5 فیصد کم ہوکر 1262.09 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.5 فیصد کمی کے ساتھ 1267.80 ڈالر فی اونس طے پائے۔

ایشیاء میں سپاٹ گولڈ کے نرخ 0.1 فیصد بڑھ کر 1268.80 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے دسمبر کیلئے سودے 0.1 فیصد اضافے کے ساتھ 1275.30 ڈالر فی اونس طے پائے۔

نیوویب ڈیسک< News Source