قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں،آرمی چیف

 قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں،آرمی چیف

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر باجوہ نے کہا ہے کہ قوم کی حمایت سے پرامن پاکستان کی طرف بڑھ رہے ہیں،اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دیا،ریاست کی عملداری اور قانون کی حکمرانی بحال ہو رہی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے راجگال کے دورہ کے دوران جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی  چیف نے  خیبر ایجنسی وادی راجگال کا دورہ کیا، اور انہوں  نے افسروں اور جوانوں کی کارکردگی  اور جذبے کو سراہا۔ آرمی  چیف  کو آپریشن خیبر4  کی کامیابی  پر بریفنگ بھی  دی گئی۔اور بتایا گیا کہ آپریشن خیبر 4 کے مکمل ہونے کے ساتھ خیبر ایجنسی دہشتگردوں کے قبضہ سے خالی ہو جائے گی۔ آرمی چیف نے آپریشن خیبر 4 میں حصہ لینے والے فوجی دستوں اور پاکستان ائیر فورس کا شکریہ ادا کیا۔ آرمی  چیف کا مزید کہنا تھا کہ  ہم عارضی طور پر بے گھر ہونے والے آئی ڈی پیز کے لیئے بہتر ماحول بنا رہے ہیں۔ پاکستان میں حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں،ریاست کی عملداری اور قانون کی حکمرانی بحال ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اللہ کا شکر ہے اس نے پاک فوج کو قوم کی توقعات پر پورا اترنے کا موقع دیا۔

مصنف کے بارے میں