سیکورٹی خدشات ، نوازشریف نے لاہور جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا،اب بدھ کو آئیں گے

سیکورٹی خدشات ، نوازشریف نے لاہور جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا،اب بدھ کو آئیں گے

اسلام آباد: سیکیورٹی خدشات کے باعث سابق وزیر اعظم نوازشریف نے کل اسلام آباد سے لاہور جانے کا پروگرام ملتوی کر دیا۔نئے پلان کے مطابق اب  نواز شریف  9 اگست کو صبح نو بجے جی ٹی روڈ سے لاہور جائیں گے۔  اب وہ بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ ہی لاہور پہنچیں گے۔راستے میں گجرانوالہ، جہلم میں بھی پڑاو ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق   قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے سیکیورٹی خدشات کی وجہ سے انہیں براستہ موٹروے لاہور جانے کی تجویز دی لیکن اب ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ نوازشریف کی اتوار کو لاہور آمد کا فیصلہ تبدیل ہوگیا اور اب وہ بدھ کو براستہ جی ٹی روڈ ہی لاہور پہنچیں گے ۔

ذرائع کے مطابق پنجاب ہاﺅس میں نوازشریف کے لاہور جانے سے متعلق مسلم لیگ ن کا مشاورتی اجلاس ہوا اوراس دوران سابق وزیراعظم کے استقبال کیلئے ہونیوالی تیاریوں سے متعلق تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس دوران قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے اتوار کو نوازشریف کے جی ٹی روڈ سے لاہور جانے کی مخالفت کی اور بتایاکہ سیکیورٹی خدشات بدستور موجود ہیں ۔بعدازاںسیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلہ کیاگیا کہ نوازشریف اب اتوار کو لاہور نہیں جائیں گے بلکہ دو دن کے وقفے کے بعد بدھ کو براستہ جی ٹی روڈہی لاہور پہنچیں گے ، مختلف مقامات پر وزیراعظم کے استقبال کیلئے کیمپ لگائے جائیں گے اور بڑے پوائنٹس پر نوازشریف مختصراًاپنے خطاب میں کارکنان کا شکریہ اداکریں گے ۔ ذرائع نے بتایاکہ نوازشریف براستہ موٹروے لاہور جانے کے خواہشمند نہیں ، وہ چاہتے ہیں کہ جب بھی لاہور جاہیں، جی ٹی روڈ کے ذریعے ہی جائیں جس کے بعد لاہور جانے کا پروگرام بدل کر اتوار کی بجائے بدھ کردیاگیا۔

مصنف کے بارے میں