شاہ رخ اور انوشکا کی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ فلاپ ہو گئی

شاہ رخ اور انوشکا کی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ فلاپ ہو گئی

ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان اور اداکارہ انوشکا شرما کی گزشتہ روز ریلیز ہونیوالی فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ فلمی شائقین کی توقع پر پورا نہ اتر سکی اور پہلے روز صرف15 کروڑ 25 لاکھ ہی کما سکی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فلم ”جب ہیری میٹ سیجل“ کا انتظار شائقین طویل عرصے سے کررہے تھے، لیکن فلم باکس ٓ?فس پر زیادہ بزنس کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی، فلم ریلیز کے پہلے روز صرف 15 کروڑ 25 لاکھ کا ہی بزنس کرسکی۔بھارتی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کو غیر متاثر کن قرار دیتے ہوئے لکھا، فلم میں اداکاروں کی پرفامرمنس اور لوکیشنز اچھی ہیں لیکن اسکرین پلے بورنگ ہے، اس کے علاوہ فلم میں غیر ضروری طور پر گانے شامل کیے گئے ہیں،جن سے کوفت ہوتی ہے۔
واضح رہے کہ ”جب ہیری میٹ سیجل“ میں شاہ رخ، انوشکا کی جوڑی تیسری بار اپنی اداکاری کے جوہر دکھارہی ہے اس سے قبل یہ دونوں فلم ”رب نے بنادی جوڑی“ اور ”جب تک ہے جان“ میں نظر آئے تھے۔