حکومت نے پٹرول 1روپے 80 پیسےسستا کر دیا

حکومت نے پٹرول 1روپے 80 پیسےسستا کر دیا

اسلام آباد: پاکستانی عوام کیلئے خوشخبری، وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پٹرول کی قیمتوں میں 1روپے 80 پیسے اور ڈیزل کی قیمت  میں 2 روپے 50 پیسے کمی کی منظوری دیدی۔ 
ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی گئی ہے، جبکہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ نئی قیمتوں کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی 69 روپے 50  جبکہ ڈیزل کی قیمت 77 روپے 40  پیسے کی گئی ہے، تاہم مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی گزشتہ  قیمتیں برقرار رہیں گی۔ 

وزیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہےکہ لائٹ ڈیزل اور مٹی کے تیل کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا جارہا اور ان کی قیمتیں برقرار رہیں گی جب کہ کیروسن آئل کی قیمت بھی برقرار رہے گی۔

واضح رہےکہ اوگرا کی جانب سے وزارت پیٹرولیم کو سمری بھیجی گئی تھی جس میں مٹی کے تیل کی قیمت میں 13 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز دی گئی تھی۔