عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد:  پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی کی کور کمیٹی کا اجلاس پیرکو طلب کرلیا .

ذرائع کے مطابق اجلاس پیر کو سہ پہر تین بجے بنی گالا میں عمران خان کی زیر صدارت ہوگا، اجلاس میں سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کی نا اہلی کے بعد موجودہ سیاسی صورتحال، پارٹی کی سابق رہنماء عائشہ گلالئی کے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان پر سنگین الزامات اور   شیخ رشید پر مبینہ حملے سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائیگا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس کے دوران قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاسوں میں شرکت کے حوالے سے حکمت عملی طے کی جائیگا۔
*****

مصنف کے بارے میں