سربراہ اسلامی تعاون تنظیم کا روہنگیا مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ

سربراہ اسلامی تعاون تنظیم کا روہنگیا مہاجرین کے مسائل کے حل کے لیے بنگلہ دیش کا دورہ

ڈھاکہ: اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہ نے بتایاہے کہ روہنگیا مہاجرین کے بحران کے حل کے لیے او آئی سی، اقوام متحدہ اور ڈھاکا حکومت ایک ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

میڈیارپورٹس کے مطابق او آئی سی کے سربراہ یوسف بن احمد العثیمین نے بنگلہ دیش کے کاکس بازار کے قریب واقع روہنگیا مسلمانوں کی ایک مہاجر بستی کا دورہ کیا۔

انہوں نے اس موقع پر مہاجرین سے کہا کہ وہ بنگلہ دیشی قوانین کا احترام کریں۔ اس مقام پر انہوں نے بنگلہ دیشی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے ’میانمار کے شہریوں کو اپنے ہاں پناہ دی‘۔

العثیمین نے اپنے چار روزہ دورہ بنگلہ دیش کے دوران کہاکہ ہم میانمار میں بسنے والی روہنگیا مسلم اقلیت کے مسائل کا مستقل حل چاہتے ہیں۔

اپنے دورہ بنگلہ دیش میں انہوں نے وزیراعظم حسینہ واجداور وزیرخارجہ سے بھی ملاقاتیں کیں۔

مصنف کے بارے میں